مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کے حملے میں ایک نوجوان لڑکی سمیت تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ ایک صیہونی آباد کار نے نابلس شہر میں ہروا چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک سولہ سالہ نوجوان فلسطینی لڑکی کو شہید کر دیا۔ صہیونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی لڑکی صیہونیوں پر پتھراؤں کر رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق صہیونی آبادکاروں کا سرغنہ گرشن مسخا اپنی گاڑی سے اترا اور اس نے اسرائیلی فوجیوں کے سامنے کم سن فلسطینی بچی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ مغربی کنارے کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک صیہونی فوجی نے فلسطینی شخص پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی، ٹیکسی ڈرائیور تھا اور اپنی گاڑی سے صیہونیوں کو کچلنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو غرب ارد ن میں گولی مار کر شہید کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان نے ایک اسرائیلی کو چاقو مارا تھا جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے اس کو گولی مار دی۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ چند روز کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی آباد کاروں کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔صیہونی حکومت نے رواں سال اگست کے مہینے میں مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر فلسطینیوں نے زبردست ردعمل ظاہر کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ